23 اپریل 2012 - 19:30

لاہور…لاہور کے ريلوے اسٹيشن پر ايک زورداردھماکا ہوا ہے جس نتيجے ميں 3 افراد جاں بحق اور بيس سے زائد زخمي ہوگئے ہيں.

ابنا: ريلوے اسٹيشن کے پليٹ فارم نمبر دو پر ہونے والے دھماکے کي آواز دور دور تک سني گئي اور اسٹيشن پر لگے تمام شيشے ٹوٹ گئے جب کہ قريب ديگر عمار توں کے شيشے ٹوٹ گئے.پوليس ذرائع نے ابتدائي گفتگو ميں کہا کہ دھماکا خيز مواد ايک بيگ ميں رکھا گيا تھا جس کے پھٹنے سے انتہائي شديد دھماکا ہوا جس کي آواز کئي کلو ميٹر دور تک سني گئي.دھماکے کے بعد لاہور ريلوے اسٹيشن پر دھماکے کے بعد وہاں لوگوں ميں شديد خوف و ہراس پھيل گيا اور افرا تفري کي صورت حال بن گئي.لاہور ميں واقعے کے بعد اسپتالوں ميں ايمرجنسي نافذ کر دئي گئي ہے.زخمي اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کيا جا رہا ہے.تمام امدادي کارروائياں جا ري ہيں . .......

/169